اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، داعش دہشتگرد کے خلاف جنگ میں عراق کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں ایران کے دہشتگردی کے خلاف مثبت کردار کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بارزانی نے کہا کہ ایران نے کردستان عراق کی اپیل پر فوری امداد بھیجی اور اگر ایران کی امداد نہ ہوتی تو شہر اربیل پر بھی موصل کی طرح داعشی تکفیریوں کا قبضہ ہوچکا ہوتا۔ واضح رہے کہ موصل صوبہ نینوا میں ہے۔ کردستان عراق کے سربراہ مسعود بارزانی نے کہا کہ عراق میں داعش کے مقابلے اور اسکی نابودی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے دہتشگردی کے مقابلے میں پیشمرگہ فورس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پیشمرگہ اور عوامی رضاکار ایک محاذ پر داعش کےخلاف لڑرہے ہیں اور ایک طے شدہ اصول پر عمل پیرا ہیں تا کہ داعش پر کامیابی حاصل کی جاسکے۔
.....
/169